“وقار یونس کو پی سی بی میں اعلیٰ عہدہ دینے کا فیصلہ: چیئرمین محسن نقوی کے نئے انتظامات”

“پی سی بی کا بڑا فیصلہ: وقار یونس کو اعلیٰ عہدہ، کرکٹ کی تمام ذمہ داریاں سنبھالیں گے”

وقار یونس کو پی سی بی میں اعلیٰ عہدہ دینے کا فیصلہ
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے بورڈ کا اعلیٰ عہدہ قومی ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ وقار یونس کو دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی کے بعد سینئر منیجر اور سلیکشن کمیٹی کے رکن وہاب ریاض کو ہٹانے کے بعد دوسرا بڑا فیصلہ سامنے آیا ہے۔
پی سی بی کے چیئرمین محسن نقوی کرکٹ کے تمام معاملات وقار یونس کے سپرد کریں گے اور خود صرف انتظامی امور دیکھیں گے۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ وقار یونس مینز کرکٹ کے معاملات کو دیکھیں گے اور کرکٹ سے متعلق تمام فیصلے وقار یونس کے ذمہ ہوں گے۔
جبکہ انٹرنیشنل اور ڈومیسٹک سلیکشن کے معاملات اور کھلاڑیوں کے تمام این او سی وقار یونس سنبھالیں گے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں