پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ٹیم سلیکشن میں اہم کردار ادا کرنے والے وہاب ریاض اور عبدالرزاق کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 میں خراب کارکردگی کے باعث سلیکشن کمیٹی سے ڈراپ کر دیا۔
کرکٹ بورڈ کی جانب سے ایک مختصر بیان میں کہا گیا کہ ‘پی سی بی کو اب وہاب ریاض اور عبدالرزاق کی خدمات کی ضرورت نہیں ہے۔
عبدالرزاق قومی مردوں اور خواتین کی کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی کے رکن تھے جبکہ وہاب ریاض مردوں کی ٹیم کی سلیکشن کمیٹی کا حصہ تھے۔
امریکہ اور ویسٹ انڈیز میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی ناقص کارکردگی اور گروپ مرحلے سے باہر ہونے کے بعد یوسف کو سلیکشن کمیٹی میں برقرار رکھا گیا ہے۔