سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر حملے کے معاملے میں نئی پیشرفت سامنے آئی ہے۔
سیکریٹری ہوم لینڈ سیکیورٹی نے اعتراف کیا ہے کہ ٹرمپ پر حملہ سیکیورٹی کی ناکامی تھی، یہ جاننے کی کوشش کررہے ہیں کہ غلطی کہاں ہوئی۔
امریکی میڈیا کے مطابق جس عمارت میں فائرنگ کی گئی وہ اسٹیج سے 120 میٹر دور تھی،
چھت پر اسنائپر کی تعیناتی سیکیورٹی پلان کا حصہ تھی، عمارت کو خالی کرانا مقامی پولیس کی ذمہ داری تھی،
چند حملہ آور نے فائرنگ سے چند گھنٹے قبل 50 گولیاں خریدیں۔
ہوم لینڈ سیکیورٹی کے سیکریٹری نے تسلیم کیا کہ ٹرمپ پر حملہ سیکیورٹی کی ناکامی تھی۔
جب کہ یہ جاننے کی کوشش کی گئی کہ معاملات کہاں غلط ہوئے۔