ٹرین میں سفر کرنے والوں کیلئے بڑی خوشخبری آگئی

ٹرین میں سفر کرنے والوں کے لیے خوشخبری ہے۔ پاکستان ریلوے نے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت متعدد ٹرینیں چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔
ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت چلائی جانیوالی ٹرینوں میں قراقرم، کراچی ایکسپریس، عوام ایکسپریس، گرین لائن، مہر، چناب، سمن سرکار اور موہنجو دڑو پسنجر ٹرین شامل ہیں
۔ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ پاک بزنس، بولان میل، تھل، سکھر ایکسپریس، ماروی، چمن، ہزارہ ایکسپریس بھی نجی شعبے سے چلیں گی
اس کے علاوہ شالیمار، بہاءالدین زکریا، کوہاٹ، مہران، اٹک، جنڈ، راولپنڈی پسنجر ٹرین بھی شامل ہیں۔
اس حوالے سے پاکستان ریلوے کے چیف ایگزیکٹو آفیسر امیر علی بلوچ کا کہنا ہے کہ ہمارا مقصد اپنے مسافروں کو بہترین سفری سہولیات فراہم کرنا ہے۔