ٹیم کی نئی سلیکشن کمیٹی کے ارکان کے نام سامنے آگئے

کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے وہاب ریاض اور عبدالرزاق کو سلیکشن کمیٹی سے فارغ کر دیا ہے تا
ہم اب نئی سلیکشن کمیٹی بنائی جائے گی جس کے ممکنہ نام سامنے آ گئے ہیں۔
سلیکشن کمیٹی سے وہاب ریاض اور عبدالرزاق کی برطرفی کے بعد نئی سلیکشن کمیٹی تشکیل دی گئی ہے
جس میں اسد شفیق، محمد یوسف، گیری کرسٹن، جیسن گلیسپی کو سلیکشن کمیٹی میں شامل کیا جائے گا۔
کمیٹی میں سفید گیند اور سرخ گیند کے کپتان بھی شامل ہوں گے۔
نئی سلیکشن کمیٹی اگست میں ہونے والی ٹیسٹ سیریز کے لیے جلد ٹیم کا اعلان کرے گی۔