پی ٹی آئی کے بانی عمران خان سے رہنماؤں کی ملاقات جاری ہے، ملاقات میں قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب، سینیٹ میں قائد حزب اختلاف شبلی فراز، شہریار آفریدی موجود ہیں۔
ملاقات میں فردوس شمیم نقوی، رؤف حسن، جنید اکبر، انتظار پنجوٹا ایڈووکیٹ بھی موجود ہیں۔
بانی پی ٹی آئی نے پارٹی اختلافات پر رہنماؤں کو آج اڈیالہ جیل طلب کر لیا۔
ملاقات سے قبل اڈیالہ جیل کے باہر گفتگو کرتے ہوئے شاندانہ گلزار نے کہا کہ بیرسٹر گوہر نے کہا کہ آپ کو پی ٹی آئی کے بانی نے بلایا ہے، پارٹی میں کوئی پشتون پنجابی گروپ نہیں ہے۔
اڈیالہ جیل کے باہر گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما شہریار آفریدی کا کہنا تھا کہ پارٹی ہمارا اتحاد ہے، ہم سب پی ٹی آئی کے سپاہی ہیں، ہمارے اندر تھوڑی سی دراڑ کے علاوہ مخالفین ہمارا مقابلہ نہیں کر سکتے، آج ہم مستقبل کی بات کر رہے ہیں۔