پاکستانی سفیروں کےبڑے پیمانےپرتبادلوں پرغور

ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت نے بڑے پیمانے پر پاکستانی سفیروں کے تبادلے پر غور شروع کر دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق وزارت خارجہ میں تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں، وزیراعظم کی منظوری کے بعد نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ظہیراسلام جنجوعہ کی ریٹائرمنٹ سے کینیڈا میں ایک اسامی خالی ہو جائے گی،
عاصمہ ربانی کو فلپائن اور سلجوق مستنصر تاتار کو انڈونیشیا میں سفیر اور سلجوق مستنصر تاتار کو پاکستان میں سفیر تعینات کرنے پر غور کیا جا رہا ہے۔
فیصل نیاز ترمزی کو ایک اہم مغربی ملک بھیجا جائے گا۔
سوئٹزرلینڈزمیں سفیرعامرشوکت کوقاہرہ مصربھجنےپرغورکیا جا رہا ہے۔
ذرائع کا مزیددعوی ٰ ہے کہ مرغوب سلیم بٹ کی سوئٹزرلینڈ میں بطورسفیرتعیناتی کرنے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے
،ڈاکٹرظفراقبال اگلےماہ رومانیہ سےکویت میں بطورسفیرجائیں گے۔