پاکستان ریڈ بال ٹیم کے ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی نے کہا ہے کہ پاکستانی ٹیم بہت باصلاحیت ہے لیکن انہیں اپنی کارکردگی میں تسلسل لانا ہوگا۔
ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ یہاں آنا میرے لیے بہترین تجربہ ہے،
میں پاکستان کی تربیت کا منتظر ہوں، شاہین کے ساتھ کام کرنے کا تجربہ بھی اچھا رہے گا۔
ہیڈ کوچ کا کہنا تھا کہ گزشتہ سیزن میں پاکستان کو ہوم گراؤنڈ پر شکست ہوئی تھی،
اگرچہ کچھ سیزن میں پاکستان نے آسٹریلیا میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا،
پاکستان کی ٹیم بہت باصلاحیت ہے تاہم انہیں اپنی کارکردگی میں تسلسل لانا ہوگا۔