“پاکستان اسٹیل ملز کی بحالی ناممکن: حکومت کی عدم دلچسپی اور نئے منصوبے”

“پاکستان اسٹیل ملز کی بحالی: حکومت کا موقف اور اقتصادی زونز کا فیصلہ”

سٹیل ملز کی بحالی ناممکن، حکومت ہار مانے۔
پاکستان اسٹیل ملز کی بحالی اب ناممکن نظر آتی ہے، وفاقی حکومت کی جانب سے بھی عدم دلچسپی ہے۔
قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے صنعت و پیداوار کا اجلاس فیض الدین کی زیر صدارت اسلام آباد میں ہوا۔
جس میں وزارت خزانہ نے شرکت کی۔ . محکمہ صنعت و پیداوار نے سٹیل ملز کی زمین پر اکنامک زون بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔
اجلاس میں سیکریٹری صنعت و پیداوار نے کمیٹی کوبریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ کہ ایس آئی ایف سی نے پاکستان اسٹل ملز کو اسکریپ ڈیکلیئر کر دیا ہے۔
سیکریٹری صنعت و پیداوار کا کہنا تھا کہ اسٹیل ملز کی بحالی موجودہ انفراسٹرکچر کے تحت ناممکن ہے۔
انہوں نے کہا کہ اسٹیل ملزکی کُل اراضی 1900 ایکڑ ہے۔
اسٹیل ملز کی 1200 ایکڑ اراضی پر 2 اقتصادی زونز بنیں گے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں