وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ اللہ کے فضل و کرم سے پاکستان کی معیشت مستحکم ہے اور پاکستان ترقی کی جانب گامزن ہے۔
اتوار کو وزیراعظم شہباز شریف نے دورہ کراچی کے دوران کراچی پورٹ ٹرسٹ میں اجلاس کی صدارت کی
جس میں گورنر سندھ، وزیراعلیٰ سندھ اور وفاقی کابینہ کے ارکان نے شرکت کی
جبکہ چیئرمین پی این ایس سی، پی کیو اے اور کے پی ٹی کے نمائندوں نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔
ملاقات میں وزیراعظم کو بندرگاہوں اور قومی پرچم بردار ادارے پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن کے بارے میں تفصیلی معلومات دی گئیں
جب کہ شہباز شریف نے کراچی پورٹ ٹرسٹ کو بندرگاہ کی کارکردگی رپورٹ پیش کرنے کی بھی ہدایت کی۔