“پاکستان کی سیاسی ناکامی: مفتی تقی عثمانی کا تجزیہ”
سیاسی سطح پر ہم کامیاب نہیں ہو پارہے:مفتی تقی عثمانی
معروف مذہبی سکالر مفتی تقی عثمانی نے فیڈریشن ہاؤس کے صنعتکاروں سے اپنے خطاب میں کہا کہ میں ان چند لوگوں میں سے ہوں ۔
جنہوں نے پاکستان کو بناتے ہوئے دیکھا، بچپن میں ہم نے پاکستان اور غلامی کے حق میں نعرے لگائے تھے۔
مفتی تقی عثمانی نے کہا کہ پاکستان کے ابتدائی دور میں بانیان پاکستان دنیا سے رخصت ہوئے۔
اور ملک کی باگ ڈور ان کے ہاتھ میں آگئی۔ ،جس نہج پر ملک کو قائم ہونا تھا ،ملک دوسرے رخ پر چل پڑا۔
انگریز کی غلامی کے نظام کی پوری کاپی کی ہے۔انہوں نے کہا کہ انگریز جہاں تک ریلوے لائن ڈال گیا تھا وہیں پر ہے۔
،ہم آئی ایم ایف کے غلام ہیں، جس کی وجہ سے آج ہمارے بچے مقروض ہیں۔
ہم نےمغرب کو اپنے لیے آئیڈیل بنا لیا ہے، قرآن میں کہا گیا کہ سود نہیں چھوڑو گے تو اللہ اور اس کے رسول سے جنگ ہے۔
ہم کیسے فلاح حاصل کرسکتے ہیں، ہمارا سیاسی نظام غلام ہے،سیاسی سطح پر ہم کامیاب نہیں ہو پارہے۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں