ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز کے دوسرے میچ میں چیمپئن پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو 29 رنز سے شکست دے کر لگاتار دوسرا میچ جیت لیا۔
انگلینڈ کے ایجبسٹن کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان لیجنڈز کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 8 رنز بنائے۔
20 اوورز میں وکٹ کے نقصان پر 194 رنز بنائے۔ گرین شرٹس کی جانب سے آل راؤنڈر شعیب ملک نے 54، شرجیل خان نے 35، صاحب مقصود نے 22 رنز بنائے
جب کہ اننگز کے آخری لمحات میں عامر یامین نے 11 گیندوں پر 29 رنز بنائے۔
جس میں 3 چوکے اور 2 چھکے شامل تھے۔ہدف کے تعاقب میں ویسٹ انڈیز لیجنڈز کی مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 165 بناسکی، ڈوین اسمتھ 64 رنز بناکر نمایاں رہے
تاہم انکے علاوہ کوئی بیٹر پاکستان بالرز کے سامنے مزاحمت نہ کرسکا۔دیگر کھلاڑیوں میں جوناتھن کارٹر 34، چیڈوک والٹن 16 اور جروم ٹیلر 13 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔
پاکستان کی جانب سے سہیل تنویر شاندار بالنگ کا مظاہرہ کیا، انہوں نے کوٹے کے 4 اوورز میں 14 رنز دیکر 4 کھلاڑیوں کا شکار کیا
جبکہ شاہد آفریدی نے 3 اور وہاب ریاض نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔
واضح رہے کہ پاکستان لیجنڈز نے اپنے پہلے میچ میں آسٹریلیا کو 5 وکٹوں سے شکست دی تھی۔