پاکستان نے دوطرفہ تعلقات اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے لیے اعلیٰ سطح کا وفد روس بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔
وزیر منصوبہ بندی کی سربراہی میں اعلیٰ سطحی کمیٹی دو ہفتوں میں روڈ میپ تیار کرے گی اور وفاقی وزراء پاور، تجارت، پٹرولیم، فوڈ سیکیورٹی، سیفران جب کہ وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر رانا احسان افضل بھی کمیٹی کا حصہ ہوں گے۔
اعلیٰ سطح کی کمیٹی میں وفاقی سیکریٹریز پاور ڈویژن، خزانہ، فوڈ سیکیورٹی، تجارت، پیٹرولیم، خارجہ، ریلوے، صنعت و پیداوار اور منصوبہ بندی بھی شامل ہوں گے
کمیٹی توانائی، تیل و گیس، اسٹیل مل، زراعت، سیاحت، ریلوے اور بینکاری کے شعبوں میں روس کے ساتھ دو طرفہ تعاون کا روڈ میپ تیار کرے گی۔