پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 13 سال کی کم ترین سطح پر پہنچ گیا

پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 77 فیصد کم، ماہرین نے عوامل پر روشنی ڈالی

پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 13 سال کی کم ترین سطح پر آگیا
اسٹیٹ بینک کے مطابق، پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 13 سال کی کم ترین سطح پر آ گیا ہے۔
پورے مالی سال 24 میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 68 ملین ڈالر تھا۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کی ایک رپورٹ کے مطابق، ملک کے کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں 77 فیصد نمایاں کمی آئی ہے۔
جس سے گزشتہ مالی سال میں پاکستان کے کرنٹ اکاؤنٹ خسارے کو 13 سال کی کم ترین سطح پر لے جایا گیا ہے۔
ماہرین نے کہا کہ ترسیلات زر میں اضافے اور درآمدات پر کنٹرول، خوراک اور اعلیٰ مالیت کے ٹیکسٹائل کی برآمدات کی وجہ سے خسارہ کم ہوا ہے۔
اسٹیٹ بینک کی رپورٹ پر ماہرین کا مزید کہنا ہے کہ مقامی زرعی پیداوارمیں بہتری کےباعث کم درآمدی ادائیگیوں نےخسارے کوکم کیا۔
ورکرزکی ترسیلات زرمضبوط رہیں جن میں10.7فیصدسالانہ اضافہ ہوا ہے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں