“پاکستان کی برآمدات میں اضافہ: 3 ارب ڈالر کا ریکارڈ”

“گزشتہ مالی سال میں پاکستان کی برآمدات میں 3 ارب ڈالر اضافہ”

پاکستان کی برآمدات میں تقریباً 3 ارب ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
گزشتہ مالی سال میں پاکستان کی برآمدات میں تقریباً 3 ارب ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
برآمدات کا حجم 30 ارب 66 کروڑ ڈالر رہا، خوراک سمیت مختلف مصنوعات کی برآمدات میں 10.65 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
ٹیکسٹائل، سیمنٹ اور کھیلوں کے سامان میں اضافہ۔
ادارہ شماریات کے مطابق سالانہ ریکارڈ 7 ارب 36 کروڑ ڈالر مالیت کی غذائی اشیاء برآمد کی گئیں۔
چاول، پھل، سبزیاں، گوشت، مصالحہ جات اور تیل کے بیجوں کی برآمدات میں چھیالیس فیصد، سوتی دھاگے کی برآمدات میں تیرہ فیصد اضافہ ہوا۔
اور کیمیکلز کی برآمدات میں 8 فیصد اضافہ ہوا۔ کیمیکلز کی برآمد کا حجم تقریباً ڈیڑھ ارب ڈالر تھا۔
سیمنٹ کی برآمد 40.36 فیصد اضافے کے ساتھ 26 کروڑ 65 لاکھ روپے ریکارڈ کی گئی۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں