ہڑتال کی وجہ سے سبزیوں اور پھلوں کی قلت: پاکستان گڈز ٹرانسپورٹرز کا احتجاج

گڈز ٹرانسپورٹر اڈوں میں ہڑتال: پاکستان گڈز ٹرانسپورٹرز کا بیان

گڈز ٹرانسپورٹرز نے ملک بھر میں چکہ جام ہڑتال کر دی۔
پاکستان گڈز ٹرانسپورٹرز نے غیر قانونی چالان اور ڈکیتی کے واقعات کے خلاف ملک بھر میں پہیہ جام ہڑتال کر دی۔
ملک بھر کے گڈز ٹرانسپورٹرز نے غیر معینہ مدت کے لیے پہیہ جام ہڑتال کر دی ہے۔
اور اکبری منڈی، بادامی باغ، بند روڈ سمیت ملک بھر کے گڈز ٹرانسپورٹر اڈوں پر بکنگ بند کر دی گئی ہے۔
شٹر ڈاؤن اور بکنگ بند ہونے سے سبزیوں، پھلوں اور دالوں سمیت دیگر ضروری اشیاء کی سپلائی پر منفی اثرات پڑنے کا خدشہ ہے۔
پاکستان گڈز ٹرانسپورٹرز ایسوسی ایشن کے صدر طارق نبیل کا کہنا تھا ناجائز چالان اور ڈکیتی کی وارداتوں کیخلاف ملک گیر ہڑتال کی۔
ان کا کہنا تھا کہ کاروبار تباہ ہو رہے ہیں ، ہڑتال سے اشیائے ضروریہ کی قلت پیدا ہوگی۔
ٹرانسپورٹرز نے عندیہ دیا ہے کہ اگر ان کے مطالبات تسلیم نہ ہوئے ۔
تو یہ ہڑتال لانگ مارچ میں بھی تبدیل ہو سکتی ہے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں