پاک فوج نے بالائی وادی نیلم میں پل کی تعمیر مکمل کر لی ہے۔
لوگوں کی مدد کی روایت برقرار رکھتے ہوئے پاک فوج نے لوات بالا میں پل تعمیر کر دیا،
خستہ حال پل کے باعث مقامی لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
حال ہی میں لوات نہر پر پل کی خستہ حالی کے باعث دو بچے پھسل کر نہر میں جا گرے۔
پاکستانی فوج نے بہت کم وقت میں نہر پر پل بنا کر عوام کی مشکلات میں کمی کی ہے۔
مقامی لوگوں نے پاک فوج کے اس اقدام کو بھرپور انداز میں سراہا اور پاک فوج کے حق میں نعرے لگائے۔