ملک بھرمیں گھریلو بجلی صارفین کی مجموعی تعداد 2 کروڑ 28 لاکھ سے زائد ہے ان میں سے ماہانہ 200 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے پروٹیکٹڈ صارفین ہیں
، اسسےاوپر سبھی نان پروٹیکٹڈ صارفین ہیں ، پروٹیکٹڈ کٹیگری میں ایک سے 100 یونٹ ماہانہ والے لائف لائن صارفین ہیں ۔
ان کا بنیادی ٹیرف بڑھتا ہے نہ ماہانہ فیول چارجز لگتے ہیں ۔ ایک سے 50 یونٹ تک کے لائف لائن صارفین کیلئے ٹیرف 3 روپے 95 پیسے ۔
بل 2 سے 3 سو روپے آتا ہے ۔ 51 سے 100 یونٹ تک ٹیرف 7 روپے 74 پیسے ۔ ماہانہ بل 1 ہزار تک رہتا ہے۔
پروٹیکٹڈ گھریلو صارفین 100 سے 200 یونٹ تک پہنچتے ہیں تو ٹیرف 10 روپے ، ماہانہ اور سہ ماہی ایڈجسٹمنٹس ملا کر بل تقریباً 25 سو روپے ماہانہ تک پہنچ جاتا ہے ۔
200 سے ایک یونٹ بھی اوپر ہو جائے تو صارف نان پروٹیکٹڈ کٹیگری میں چلا جائے گا اور اور بل گولی سے رفتار سے بڑھے گا ۔
اس پر ستم یہ کہ پروٹیکٹڈ کی حد ایک بار پار کرنے والے صارف کا بل 6 ماہ تک بھاری نان پروٹیکٹڈ ٹیرف کے حساب سے آئے گا ۔