وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ پلاسٹک کی آلودگی کا خاتمہ ہماری ذمہ داری ہے۔
وزیر اعلیٰ مریم نواز نے ’’ورلڈ پلاسٹک بیگ فری ڈے‘‘ کے موقع پر پیغام دیتے ہوئے کہا کہ آج ہم پلاسٹک بیگز کے استعمال کو ختم کرنے کی پوری کوشش کریں گے۔
پنجاب نے اپنے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ پلاسٹک آلودگی ایک بڑا ماحولیاتی خطرہ ہے اور اس مسئلے کے حل کے لیے فیصلہ کن اقدام اٹھانا ہماری ذمہ داری ہے۔
ہمارا مقصد پلاسٹک فری پنجاب بنانا ہے جہاں ہمارے دریا، پارک اور شہر پلاسٹک آلودگی سے پاک ہوں۔
مریم نواز نے کہا کہ ‘نو ٹو پلاسٹک’ مہم کا مقصد پلاسٹک کے کچرے کو کم کرنا اور پلاسٹک کے استعمال کو محدود کر کے پائیدار متبادل کو فروغ دینا ہے تاکہ ہم آنے والی نسلوں کے لیے صاف ستھرا اور صحت مند ماحول کو یقینی بنا سکیں۔