“الیکشن کمیشن نے پنجاب اسمبلی کے 29 ارکان کو پی ٹی آئی کا رکن قرار دے دیا”

“پی ٹی آئی کے 29 ارکان پنجاب اسمبلی: الیکشن کمیشن کی تازہ ترین تفصیلات”

الیکشن کمیشن نے پنجاب اسمبلی کے 29 ارکان کو پی ٹی آئی کا رکن قرار دے دیا۔
الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کو مخصوص نشستیں دینے کے سپریم کورٹ کے حکم پر عملدرآمد کرتے ہوئے دوسرے مرحلے میں پنجاب اسمبلی کے 29 ارکان کو پی ٹی آئی کا رکن قرار دے دیا۔
تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی ارکان کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔
خیبرپختونخوا اسمبلی کے 58، سندھ اسمبلی کے 6 اور پنجاب اسمبلی کے 29 ارکان کو پی ٹی آئی کے کارکن قرار دیا گیا ہے۔
اس سے قبل الیکشن کمیشن نے 39 ارکان قومی اسمبلی کو پی ٹی آئی کے ارکان قراردیا۔
ان ارکان نے اپنے کاغذات نامزدگی پی ٹی آئی کو جمع کرائے تھے۔
کسی بھی پارٹی کا امیدوار بننے کے لیے پارٹی ٹکٹ اور منشور اے اے وی کو جمع کرانا لازمی ہے۔
پی ٹی آئی کے 39 ارکان نے پارٹی ٹکٹ اور منشور جمع نہیں کروایا تھا۔
ریٹرننگ افسران کیلئےیہ ممکن نہیں تھاکہ وہ اُن ارکان کو پی ٹی آئی امیدوارقراردیتے،آزادقرار دیئے گئے۔
41 ارکان نے کاغذات نامزدگی میں پی ٹی آئی سے وابستگی ظاہر نہیں کی، ان میں سے کسی نے بھی پارٹی ٹکٹ جمع نہیں کرایا۔
یہی وجہ ہےآراوز نےاُنہیں آزاد حیثیت میں الیکشن لڑنے کی اجازت دی۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں