“پنجاب بھر میں کوڑا ٹیکس عائد: تمام شہروں میں نئی پالیسی کا نفاذ”

“پنجاب بھر میں کوڑا ٹیکس: دیہی علاقوں اور کاروباروں پر نئی فیس”

پنجاب بھر میں کوڑا ٹیکس عائد کردیا گیا
لاہور: پنجاب کے تمام شہروں میں کچرا ٹیکس نافذ کر دیا گیا ہے۔
صوبائی کابینہ کی قائمہ کمیٹی برائے فنانس اینڈ ڈویلپمنٹ نے کوڑا ٹیکس، کے نفاذ کی منظوری دے دی ہے ۔
جس کے بعد حکومت پنجاب کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق کوڑا ٹیکس کا نفاذ دیہی شہری علاقوں کے رہائشیوں کے ساتھ ساتھ چھوٹے اور بڑے کاروبار پر بھی ہو گیا ہے۔
پورے پنجاب میں چھوٹے اور بڑے گھروں کے تناسب سے گاربیج ٹیکس نافذ کر دیا گیا ہے۔
کچی آبادیوں پر کچرا ٹیکس عائد: نوٹیفکیشن کے مطابق دیہات میں 5 سے 10 مرلہ کے مکانات پر 200 روپے ماہانہ کچرا ٹیکس عائد کرنے کی منظوری دے دی گئی ہے۔
دس مرلہ یا ایک کنال یا اس سے بڑے مکانات پر 400 روپے ماہانہکچرا ٹیکس عائد کیا گیا ہے۔
دیہات میں چھوٹے کاروبار اور دکانوں وغیرہ پر 300 روپے، درمیانے درجے کے کاروبار پر 700 روپے اور بڑے کاروباروں، کارخانوں، فیکٹریوں اور پٹرول پمپس وغیرہ پر 700 روپے جرمانہ عائد کیا جائے گا۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں