8 اور 9 محرم کو پنجاب میں موسلادھار بارش کا امکان ہے۔
ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق پنجاب کے مختلف اضلاع میں آج رات 8 اور 9 محرم کو موسلادھار بارش کا امکان ہے
، ریسکیو ادارے خصوصی طور پر الرٹ رہیں۔
ترجمان کے مطابق محرم کے جلوس کی انتظامیہ موسم کی شدت کو مدنظر رکھتے ہوئے حفاظتی اقدامات کرے،
بجلی کے کھمبوں اور تاروں سے فاصلہ برقرار رکھے اور خستہ حال چھتوں پر محافل کے انعقاد سے گریز کرے۔
شمال مشرقی پنجاب ۔ بلوچستان اور بالائی خیبرپختونخوا میں بادل برس سکتے ہیں،
اسلام آباد اور گردونواح میں بھی موسم ابرآلود رہےگا ۔ جنوبی علاقوں کا موسم گرم رہے گا ۔
کراچی اور لاہور میں درجہ حرارت 33 ۔ اسلام آباد میں 35 ڈگری رہے گا۔