پنجاب حکومت نے سکول کے بچوں کو لیپ ٹاپ دینے کا اعلان کر دیا

گوگل ایجوکیشن کے وفد نے پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات سے ملاقات کی جس کے دوران پنجاب کے 200 سکولوں کو کروم بکس فراہم کرنے پر اتفاق کیا گیا۔
پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے کہا کہ گوگل ایجوکیشن ایک لاکھ طلباء اور اساتذہ کو آئی ٹی کی تربیت فراہم کرے گی،
،پہلے مرحلےمیں پبلک اسکولوں کو 100 کروم بکس دی جائیں گی،
ٹیک ویلی یوکے اور کینیڈا کے ساتھ معاہدہ ڈیجیٹل پنجاب کی جانب اہم پیشرفت ہے
رانا سکندر حیات نے کہا کہ جلد میٹرک، انٹر سائنس اور آرٹس ٹیکنالوجی کے ساتھ کرنے کا آپشن سامنے آئے گا،
اس اقدام سے اساتذہ کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں میں اضافہ ہوگا، عالمی مارکیٹ میں مانگ بڑھے گی، گوگل کروم بکس پنجاب میں تیار کرے گا
وزیر تعلیم پنجاب کا کہنا تھا کہ کروم بک کی مقامی ترقی انفارمیشن ٹیکنالوجی کے ماہرین کے لیے اچھی خبر ہے،
پنجاب کے نوجوانوں کے لیے لاکھوں ڈالر لاگت کے کورسز بالکل مفت کیے جائیں گے۔