پنجاب کے ہر شہر میں جدید ٹریفک چالان سسٹم کی تنصیب: ایک نئی تبدیلی”
پنجاب میں جدید ٹریفک چالان سسٹم متعارف
لاہور: پنجاب میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر چالان کا جدید نظام شروع کر دیا گیا۔
جس کے تحت اب چالان ثبوت کے ساتھ جاری کیا جائے گا۔
پنجاب سیف سٹی اتھارٹی کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر بھاری جرمانے کیے جائیں گے۔
قواعد کی خلاف ورزی پر ثبوت کے ساتھ چالان جاری کیا جائے گا۔
اعلامیے کے مطابق پنجاب میں بھی ترقی یافتہ ممالک کی طرح مصنوعی ذہانت اور جدید الیکٹرانک ٹریفک پولیسنگ سسٹم شروع کر دیا گیا ہے۔
دھواں چھوڑنے والی ہر گاڑی کی جدید کیمروں سے چیکنگ بھی شروع کر دی گئی ہے۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ پنجاب کے ہر شہر میں جدید الیکٹرونک ٹریفک پولیسنگ سسٹم کو مرحلہ وار نافذ کیا جائے گا۔
شہریوں کے تعاون سے پنجاب سموگ فری اور جدید پولیسنگ کے ساتھ ایک مثالی صوبہ بن جائے گا۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں