پورے پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، عوامی اجتماعات پر پابندی

محکمہ داخلہ کی جانب سے پنجاب میں دفعہ 144 کی تنصیبات

پورے پنجاب میں 3 روز کے لیے دفعہ 144 نافذ، جلسے جلوسوں پر پابندی
دہشت گردی کے خطرے کے پیش نظر محکمہ داخلہ نے پورے پنجاب میں 3 روز کے لیے دفعہ 144 نافذ کر دی ہے۔
محکمہ داخلہ نے پنجاب بھر میں عوامی اجتماعات، ریلیوں، دھرنوں اور احتجاج پر بھی پابندی عائد کر دی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پوری ریاست میں تین دن کے لیے دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے۔
اور یہ پابندی 26 جولائی سے 28 جولائی تک نافذ رہے گی۔
محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق فیصلہ امن و امان کے قیام، انسانی جانوں اوراملاک کے تحفظ اوردہشت گردی کے خطرات کے پیشِ نظرکیا گیا ہے۔
سکیورٹی خطرات کے پیش نظر کوئی بھی عوامی اجتماع دہشت گردوں کیلئے سافٹ ٹارگٹ ہوسکتا ہے۔
پنجاب بھرمیں انتظامیہ حکم نامے پر عملدرآمد یقینی بنائے گی۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں