“پنجاب میں سولرائزیشن پراجیکٹ 14 اگست سے شروع ہوگا: مریم نواز”

“وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا اعلان: 14 اگست سے پنجاب میں سولرائزیشن”

پنجاب میں سولرائزیشن پراجیکٹ 14 اگست سے شروع کیا جائے گا۔مریم نواز
لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ 14 اگست سے پنجاب میں سولرائزیشن شروع کر دی جائے گی۔
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے پاکستان میں برطانوی ہائی کمشنر جین میری ایٹ نے ملاقات کی۔
ملاقات میں باہمی تعاون کو فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا گیا اور تعلیم، صحت اور دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔
مریم نواز نے پنجاب میں پہلے ویمن ورچوئل پولیس اسٹیشن اور چائلڈ پروٹیکشن ورچوئل سینٹر کے قیام سے متعلق آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ خواتین اور بچوں کی حفاظت کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہے ہیں۔
مریم نواز نے مزید کہا کہ پنجاب میں سولرائزیشن کا منصوبہ 14 اگست سے شروع کیا جائے گا۔
لوگوں کو مالی امداد کے لیے سولر پینل فراہم کر رہے ہیں۔ سولر پینل منصوبے میں برطانوی کمپنیوں کا خیرمقدم کیا جائے گا۔
پنجاب میں ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں