پنجاب میں 10 سے 15 جولائی تک مون سون بارشیں ہوں گی،پی ڈی ایم اے

محکمہ موسمیات نے پنجاب اور خیبرپختونخوا میں موسلادھار بارش کی پیشگوئی کی ہے۔
پنجاب اور خیبرپختونخوا میں موسلادھار بارشوں کے پیش نظر پی ڈی ایم اے نے بھی الرٹ جاری کر دیا ہے
جس کے مطابق پنجاب کے بیشتر علاقوں میں آج سے 15 جولائی تک مون سون کی بارشیں ہوں گی۔
شہری سیلاب کے خطرے کے پیش نظر بڑے شہروں کی انتظامیہ الرٹ رہے گی۔
ریسکیو، واسا، پنجاب پولیس اور سول ڈیفنس کو بھی الرٹ کر دیا گیا ہے۔
خیبرپختونخوا کے 24 اضلاع میں آج سے پیر تک موسلادھار بارش کا امکان ہے۔
بارش اور گلیشیئر پھٹنے سے 11 اضلاع کو ہائی رسک قرار دیا گیا ہے۔