پنجاب کےمختلف شہروں میں بارش،بجلی کانظام معطل

پنجاب کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے تیز اور ہلکی بارش ہوئی، تیز ہواؤں کے باعث بجلی کا نظام درہم برہم ہوگیا۔
اطلاعات کے مطابق پنجاب بھر میں گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ موسلا دھار بارش کا سلسلہ جاری ہے۔
سیالکوٹ شہر اور گردونواح میں موسلادھار بارش کا سلسلہ جاری ہے، بارش سے گرمی کی شدت میں کمی آئی ہے،
محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے۔
شکرگڑھ اور گردونواح میں گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش کا سلسلہ جاری ہے،
بارش اور ٹھنڈی ہواؤں سے گرمی کی شدت میں کمی آئی ہے، بارش کے باعث کئی بجلی کے فیڈر ٹرپ کرگئے ہیں، جس سے موسم خوشگوار ہوگیا ہے،
شہریوں نے راحت حاصل کرلی ہے۔ راولپنڈی کے نواحی علاقوں میں بارش شروع ہوتے ہی گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بارش کا سلسلہ سات روز تک جاری رہے گا۔ بارش نہ ہونے کی وجہ سے بہت گرمی تھی۔