پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کردیا۔
پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے صدر عبدالسمیع خان نے کہا کہ ہماری ہڑتال بہت کامیاب رہی
، مالاکنڈ، سوات ہزارہ میں شدید بحران تھا، سیاح پھنسے ہوئے تھے، تاہم یہ فیصلہ عوام کی حالت زار کو دیکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ عبدالسمیع خان نے اپنے پہلے بیان میں کہا تھا کہ بجٹ میں ڈیلرز پر 0.5 فیصد ایڈوانس ٹیکس عائد کیا گیا ہے،
انہوں نے حکومت سے بار بار ٹیکس واپس لینے کا مطالبہ کیا، مطالبات تسلیم نہیں کیے جا رہے، اس کے علاوہ کوئی آپشن نہیں ہے۔