“پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی: اگست میں 8.50 روپے فی لیٹر کی توقع”

“پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی: بین الاقوامی مارکیٹ کے اثرات اور ممکنہ قیمتیں”

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 8.50 روپے فی لیٹر کمی کا امکان ہے۔
لگاتار دو اضافے کے بعد یکم اگست سے اگلے 15 دنوں تک پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں بالترتیب 3 روپے اور 8.50 روپے فی لیٹر کمی کا امکان ہے۔
جس کی بنیادی وجہ بین الاقوامی مارکیٹ میں قیمتوں میں اضافہ اور درآمدی پریمیم کی کمی ہے۔
باخبر ذرائع نے بتایا کہ گزشتہ 15 دنوں کے دوران عالمی منڈی میں ان اہم مصنوعات کی قیمتوں میں بالترتیب 2 ڈالر اور 3 ڈالر فی بیرل کی کمی ہوئی ہے۔
۔تاہم اس کا انحصار حتمی حساب کتاب اور موجودہ ٹیکس کی شرحوں پر ہے، پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے 90 پیسے اور ڈیزل کی قیمت میں 8.50 روپے فی لیٹر کمی کا امکان ہے۔
حکام نے بتایا کہ گزشتہ 15 روز کے درمیان بین الاقوامی مارکیٹ میں پیٹرول کی اوسط قیمت 89.50 ڈالر فی بیرل سے کم ہوکر 87.50 ڈالر جبکہ ڈیزل تقریباً 96.93 ڈالر سے کم ہو کر 94 ڈالر فی بیرل پر آ گیا ہے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں