پنجاب حکومت کا ن لیگ سے پی پی کو چائے بسکٹ کے علاوہ کچھ نہیں ملا

گورنر پنجاب سلیم حیدر خان کی گورنر ہاؤس کے سولر منصوبے کی بات چیت

ن لیگ سے پی پی کو چائے بسکٹ کے سوا کچھ نہیں ملا، گورنر پنجاب
گورنر پنجاب سلیم حیدر خان نے کہا ہے کہ پاکستان ڈیموکریٹک (پی ڈی ایم) کی حکومت کا 18 ماہ کا دور پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے لیے ایک ڈراؤنا خواب تھا ۔
لیکن انہیں چائے اور بسکٹ کے علاوہ کچھ نہیں ملا۔
پیپلزپارٹی نے ملک کیلئے قربانی دی اور ن لیگ کی حکومت کا حصہ بنی۔
گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت سے دو بار تحریری معاہدہ ہو چکا ہے، ۔
مسلم لیگ ن نے معاہدے پر عملدرآمد نہیں کیا۔
ملک مہنگائی کے بوجھ سے نڈھال ہے۔ حکومتی لوگوں کی آئی پی پی میں 42 کمپنیاں ہیں۔
سب کا آڈٹ ہونا چاہیے، حکومت مہنگائی کو کنٹرول کرنے میں ناکام ہو رہی ہے۔
گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ ن لیگ وزارتیں دینا چاہتی ہے لیکن پیپلز پارٹی وزارتیں لینے کے حق میں نہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ گورنر ہاؤس میں کمرشل سرگرمیوں کے حق میں نہیں، گورنر ہاؤس ہمارا تاریخی ورثہ ہے۔
گورنرہاؤس کی سولر پر منتقلی کا منصوبہ بنایا ہے، سولر سسٹم کے لیے کمپنیوں سے بات چیت جاری ہے۔
روزانہ 3 بجے کے بعد گورنر ہاؤس ہر خاص و عام کے لئے کھول دیا جاتا ہے۔