صدر آصف زرداری نے پیپلز پارٹی کے رہنماؤں سے مشاورت کا فیصلہ کیا
پیپلز پارٹی کا سیاسی صورتحال پر رہنماؤں سے مشاورت کا فیصلہ
صدر آصف زرداری نے پی ٹی آئی پر پابندی اور مجموعی سیاسی صورتحال پر پارٹی رہنماؤں سے مشاورت کا فیصلہ کیا ۔
پی ٹی آئی پر پابندی کے حوالے سے آج ایوان صدر میں اہم اجلاس طلب کرلیا۔
اور مجموعی سیاسی صورتحال پر صدر آصف زرداری نے پارٹی رہنماؤں سے مشاورت کا فیصلہ کیا۔
اور آج ایوان صدر میں اہم اجلاس بلایا۔
اس سلسلے میں صدر مملکت آصف علی زرداری نے پیپلزپارٹی کے سینئر رہنماؤں کو ایوان صدر پہنچنے کی ہدایت کی ہے۔
مشاورتی اجلاس میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنماوں کی بھی شرکت کا امکان ہے۔
اجلاس میں پی ٹی آئی پر پابندی، سابق صدر عارف علوی، سابق وزیراعظم عمران خان اور سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری پر آرٹیکل 6 کے اطلاق سے متعلق گفتگو ہوگی۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں