سپریم کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کو اسمبلیوں کی مخصوص نشستوں کے لیے اہل قرار دیتے ہوئے پشاور ہائی کورٹ اور الیکشن کمیشن کے فیصلوں کو کالعدم قرار دے دیا۔
11 ججز نے تحریک انصاف کو پارلیمانی پارٹی تسلیم کر لیا۔ سپریم کورٹ نے قومی اور صوبائی اسمبلیوں کی مخصوص نشستوں پر تحریک انصاف کا حق تسلیم کرلیا۔
عدالت نے پشاور ہائی کورٹ کا فیصلہ اور الیکشن کمیشن کے حکم کو آٹھ سے پانچ کے تناسب سے کالعدم قرار دے دیا۔
، عدالت نے 39 ارکان کو پی ٹی آئی کے منتخب رکن قومی اسمبلی قرار دے دیا۔ باقی 41 ارکان 15 دن میں حلف نامہ داخل کر کے پی ٹی آئی کا حصہ بن سکتے ہیں۔
عدالت نے کہا کہ انتخابی نشان چھیننے سے کسی بھی جماعت کا الیکشن میں حصہ لینے کا حق نہیں چھینتا۔
پی ٹی آئی ایک سیاسی جماعت تھی اور ہے۔ عدالت نے اضافی مخصوص نشستوں پر ہونے والے انتخابات کو کالعدم قرار دیتے ہوئے الیکشن کمیشن کو تحریک انصاف کی فہرست کے مطابق مخصوص نشستوں کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کا حکم دیا۔