پی ٹی آئی پر پابندی کا فیصلہ ابھی حتمی نہیں: اسحاق ڈار کا بیان

اسحاق ڈار نے کہا: پی ٹی آئی پر پابندی کا فیصلہ ابھی حتمی نہیں

پی ٹی آئی پر پابندی کا فیصلہ ابھی حتمی نہیں، اسحاق ڈار
مسلم لیگ ن کے رہنما اور نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی پر پابندی کا فیصلہ ابھی حتمی نہیں ہے۔
وزیر اطلاعات کل ہونے والے اعلان پر سیاسی جماعتوں اور اتحادیوں سے مشاورت کریں گے۔
اسحاق ڈار نے کہا کہ کوئی فیصلہ سیاسی نہیں ہوگا، فیصلہ آئین اور قانون کے مطابق ہوگا۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ پی ٹی آئی غیر ملکی فنڈڈ پارٹی ہے، جسے یہودی اور عیسائی بھی فنڈڈ کرتے ہیں۔
پی ٹی آئی غیر ملکی فنڈڈ پارٹی ہونے کے تمام شواہد موجود ہیں، پی ٹی آئی پر پابندی لگانے کے لیے آئینی اور قانونی پہلوؤں کو مدنظر رکھا جائے گا۔

ہمیں قومی سلامتی اور استحکام کو ترجیح دینی چاہیے، جو بھی ملکی سلامتی کے خلاف ہوگا اسے قانون اور آئین کے تحت سزا ملنی چاہیے۔
نائب وزیراعظم نے کہا کہ مسلم لیگ ن یا پی ڈی ایم کو حکومت لینے میں کوئی دلچسپی نہیں، حکومت نہ لیتے تو ملک ڈیفالٹ ہو جاتا۔
ملک کو معاشی طاقت بنانے کے لیے دن رات کوشاں ہیں۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں