پی ٹی آئی کو مذاکرات کی پیش کش: وفاقی وزیر مصدق ملک کا وضاحتی بیان

مصدق ملک نے پی ٹی آئی کو مذاکرات کی پیش کش کی تردید کی

وفاقی وزیر مصدق ملک نے تحریک انصاف کو مذاکرات کی پیشکش نہیں کی۔
اسلام آباد: وفاقی وزیر پیٹرولیم اور مسلم لیگ ن کے رہنما مصدق ملک نے کہا ہے کہ میں نے پی ٹی آئی کو مذاکرات کی دعوت نہیں دی۔
بیرسٹر گوہر سے پوچھیں کہ آپ کو میٹنگ میں کس نے مدعو کیا۔
انہوں نے واضح کیا ہے کہ پریس کانفرنس میں پی ٹی آئی کو مذاکرات کی دعوت نہیں دی گئی۔
اور اس حوالے سے آنے والی خبریں درست نہیں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ میں نے اپنی پریس کانفرنس میں کہیں نہیں کہا کہ حکومت کی طرف سے پی ٹی آئی کو مذاکرات کی دعوت ہے۔
آخر سب کے ذہنوں میں یہ سوال کیوں پیدا ہوا کہ ہم نے پی ٹی آئی کو مذاکرات کے لیے بلایا، کسی دوسری اپوزیشن جماعت کا خیال کیوں نہیں آیا؟
انہوں نے کہا کہ میں نے تحریک انصاف کو مذاکرات کی پیشکش نہیں کی۔
آپ کے ذہن میں جماعت اسلامی کا خیال کیوں نہیں آیا؟ دوسری اپوزیشن جماعتوں کے ذہن میں یہ بات کیوں نہیں آئی؟
وفاقی وزیر نے واضح کیا کہ پی ٹی آئی کو ہم پہلے ہی مذاکرات کی دعوت دے چکے ہیں۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں