موجودہ حکومت 18 ماہ تک برقرار رہے گی: فچ کی پیشگوئی

  موجودہ حکومت 18 ماہ تک برقرار رہے گی، مہنگائی میں کمی کی امید

-موجودہ حکومت 18 ماہ تک برقرا ر ہے گی، فچ کی پیشگوئی
بین الاقوامی تنظیم فِچ نے پیش گوئی کی ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت 18 ماہ تک برقرار رہے گی۔
اور پی ٹی آئی کے بانی مستقبل قریب تک زیر حراست رہیں گے۔
اقتصادی ریٹنگ ایجنسی فچ نے پاکستان کے حوالے سے رپورٹ جاری کی ہے۔
جس میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں رواں سال کے آخر تک مہنگائی کی شرح میں کمی آ سکتی ہے۔
فچ کی رپورٹ کے مطابق موجودہ حکومت آئی ایم ایف کے ساتھ مل کر معاشی اصلاحات نافذ کرے گی۔
اگر موجودہ حکومت ختم ہوئی تو پاکستان میں ٹیکنو کریٹ حکومت آئے گی۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ رواں سال کے آخر تک اسٹیٹ بینک کی جانب سے شرح سود میں کمی متوقع ہے۔
اسٹیٹ بینک کی جانب سے شرح سود کو 14 فیصد تک لانے کی توقع ہے۔
فچ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ حکومت پاکستان کے لیے سب سے مشکل کام بجٹ میں معاشی اہداف حاصل کرنا ہے۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں