“پی ٹی اے اور سوشل میڈیا ایپ: واٹس ایپ سروسز متاثر ہونے کی حقیقت”
کسی بھی سوشل میڈیا ایپ، پی ٹی اے کے ساتھ کوئی مسئلہ نہیں۔
پی ٹی اے نے سوشل میڈیا ایپلی کیشن واٹس ایپ کے حوالے سے جاری خبروں پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔
گزشتہ ایک ہفتے سے ملک بھر کے لاکھوں صارفین کے لیے موبائل فون نیٹ ورکس پر واٹس ایپ سروسز بری طرح متاثر ہوئی ہیں۔
یہ شکایت صرف موبائل ڈیٹا استعمال کرنے والوں کی جانب سے آئی ہے۔
تاہم، ترجمان پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کا کہنا ہے کہ فی الحال واٹس ایپ یا کسی بھی سوشل میڈیا ایپ کے ساتھ کوئی مسئلہ نہیں ہے۔
ترجمان پی ٹی اے کا کہنا تھا کہ کسی صارف کوکوئی مسئلہ درپیش ہے تو وہ کسی تکنیکی خرابی کی وجہ سے ہو سکتا ہے۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں