بھارتی میڈیا نے آئی سی سی ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ 2025 میں پاکستان میں ہونے والی چیمپئنز ٹرافی میں پاک بھارت ٹاکرا یکم مارچ کو لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں ہونا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق سیکیورٹی مسائل کے پیش نظر آل انڈیا میچز لاہور میں شیڈول کیے گئے ہیں۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نے شیڈول کا ڈرافٹ چند روز قبل آئی سی سی کو بھجوا دیا ہے۔
گروپ بی میں آسٹریلیا، انگلینڈ، جنوبی افریقہ اور افغانستان کو رکھا گیا ہے۔
تمام شریک رکن ممالک نے آئی سی سی کو چیمپئنز ٹرافی کے لیے اپنی حمایت کا یقین دلایا ہے۔
اس کے بعد چیمپئنز ٹرافی کے لیے 19 فروری سے 9 مارچ کی تاریخ تجویز کی گئی ہے،
10 تاریخ کو چیمپئنز ٹرافی فائنل کے لیے ریزرو ڈے کے طور پر رکھا گیا ہے۔