ڈی ایس پی کروڑ پکا رضوان خان کی خوبیوں کے حوالے سے ہم پچھلے مضمون میں آگاہی دے چکے ہیں انکی عملی کاوشوں سے کچھ یوں ہے کہ انہوں نے جب کروڑ پکا میں اپنے عہدے کا چارج سنبھالا تو کروڑ پکا میں جہاں گونا گوں مسائل ہیں وہاں پولیس تھانوں کی حالت زار بھی انتہائی دگر گوں تھی رضوان خان نے ان مسائل کا احاطہ کیا اور کچھ کرنے کی ٹھانی یوں انہوں نے ذاتی جیب سے ایک جدید کمپلیکس کی بنیاد رکھی اور اس کی تعمیر کے لئے کوشاں ہوگئے یوں انہوں نے اسٹیٹ آف دی آرٹ کمپلیکس تعمیر کرکے فن تعمیر کو جدید اسلوب سے آراستہ کیا اس کمپلیکس میں کانفرنس ہال کے ساتھ ساتھ جدید آفیشل رومز، میٹنگ رومز، گرین بیلٹس، برآمدے اور کمپیوٹر روم بنانے جن میں اعلی معیار کی تزئین و آرائش کی گئی جس پر 6.5 ملین کی لاگت آئی جس کا افتتاح ڈی پی او حسام بن اقبال نے اپنے دست مبارک سے کیا اور اس موقعہ پر انہوں نے رضوان خان کی اس کاوش کو تاریخی کاوش قرار دیتے ہوئے کہا کہ جدید اور فن تعمیر سے آراستہ سب ڈویژنل پولیس آفس کے تعمیر سے لوگوں میں پولیس سے خوف کے تاثر میں کمی آئے گی اور عوام دوست ماحول سے یہاں آنے والے سائل اپنے گذارشات بلا خوف و خطر پولیس کے روبرو بیان کر سکیں گے انہوں نے کہا کہ کروڑ پکا کی قدیم تاریخ کی طرح جدید پولیس کمپلیکس کی تعمیر بھی تاریخ میں خصوصی اہمیت کا حامل ہوگا اور ہمیشہ رضوان خان جیسے ترقی امن اور انسان دوستی کے خواہاں آفیسران کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔کروڑ پکا کی جب تاریخ کا تذکرہ آ ہی گیا ہے تو اس کی اہمیت کا تذکرہ کئے بغیر یہ تحریر بے سود ہی رہے گی لہذا یہ ضروری ہے کہ قارئین کو کروڑ پکا کے تاریخی پس منظر سے بھی آگاہ حاصل ہو۔ واضح رہے کہ کروڑپکا ضلع لودھراں کی اہم تحصیل ہے ضلع لودھراں تین تحصیلوں پر مشتمل ضلع ہے کہروڑپکّا ضلع لودھراں پاکستان کے صوبہ پنجاب میں واقع جنوبی پنجاب کا شہر ہے جو تحصیل کہروڑپکا کا صدر مقام ہے یہاں زیادہ تر سرائیکی زبان بولی جاتی ہے یہ ضلع لودھراں کی دوسری تحصیل ہے اور لودھراں سے 30 کلومیٹر مشرق میں واقع ہےتحصیل کروڑ پکا کے تاریخی تہذیبی و ثقافتی اور فکر و تمدن والا شہر ہے یہاں پر موجود سیاسی شخصیات نے ملکی و بین الاقوامی سطح پر شہرت حاصل کی یہ سرزمین اولیاء اللہ کے مزارات کے حوالے بھی اہمیت کی حامل ہے دینی مدارس اور تاریخی مقامات بھی اہمیت رکھتے ہیں اس میں کوئی شک نہیں کہ کروڑ پکا ایک دور دراز تحصیل ہے لیکن اس کی تاریخ خاصی طویل ہے اگر اس تاریخ کے پہلوؤں کا جائزہ لیں تو بعض روایات کے مطابق یہ شہر حضرت عیسی علیہ السلام کے دور میں آباد ہوا یہاں قدیم ہندو اور انگریز دور کی عمارتیں اور مندر موجود ہیں جن میں مندر گوسن داس لال اور مندر شانتم دھرم قابل ذکر ہیں۔ مندر شانتم دھرم 1930 میں قائم کیا گیا تھا اور اس کی عمارت آج بھی موجود ہے اسی طرح یہاں اولیاء اللہ کے مزارات بھی موجود ہیں جن میں پیر جیون سلطان، مخدوم حسن قتال، دربار خواجہ حافظ محمد اکرم (سفید خانقاہ ) (ڈاڈا عینو) وگن سٹی حاصل والا ہندیرا پیر اور علی سرور قابل ذکر ہیں اس کے علاوہ چاندنی چوک کے پاس ایک 9 گز لمبی قبر بھی اہم ہے۔ جبکہ دھنوٹ میں حضرت شیخ احمد کبیر کا مزار موجود ہے جو محکمہ اوقاف کی زیرِ نگرانی ہے جبکہ امیر پور سادات میں شاہ رسول حقانی کا مزار ہے جہاں ہر سال عرس ہوتا ہے عرس میں ملک کے بڑے بڑے علما کرام و قوال حضرات تشریف لاتے ہیں یہاں چوک بخاری شہر کہروڑپکا کا مرکزی چوک اور سب سے بڑا بازار ہے اس چوک کا نام ایک بزرگ عطا ٕ اللہ شاہ بخاری کے نام سے منسوب ہے اسکے علاؤہ یہاں کی مشہور خانقاہ ہے جو شہر میں سفید خانقاہ کے نام سے مشہور ہے کیونکہ اس دربار پر مکمل سفید رنگ و روغن کیا گیا ہے۔ محمد اکرم رحمۃ اللہ علیہ آپ کا مزار اقدس بمقام درگاہِ عالیہ سٹی چوک کہروڑ پکا ضلع لودھراں میں مرجع الخلائق ہے ہر سال 16۔17 جمادی الاول کو آپ کا عرس مبارک عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جاتا ہے۔اس کی مزید معلومات کے لیے کتاب” انیس المساکین” کا مطالعہ ضروری ہے۔ اگر یہاں کی سیاسی شخصیات کا ذکر کیا جائے تو سابق وزیر خارجہ محمد صدیق خان کانجو ان کے فرزند عبد الرحمن خان کانجو، محمد اختر خان کانجو، نواب امان الله خان، اکرم خان کانجو، خالد محمود خاں جوئیہ، سجاد خاں جوئیہ، ملک اجمل خان جوئیہ، ملک ممتاز محمد اور جہانگیر خان ترین نمایاں ہیں یہاں مسائل بھی بے پناہ ہیں بےروزگاری غربت اور پسماندگی سے بھی انکار ممکن نہیں خاص طور پر محکمہ پولیس کے حوالے سے یہاں محکمہ پولیس کو کئی مسائل کا سامنا ہے مگر اس کے باوجود جرائم پیشہ عناصر کے خلاف سرگرم عمل رہ کر یہاں امن و امان قائم کرنے کے لئے کوشاں رہتی ہے اور خاص طور پر ڈی ایس پی کروڑ پکا رضوان خان جو نہایت جہانباز قسم کے آفیسر ہیں وہ اپنی بھرپور اور توانا کاوشوں سے کروڑ پکا کی عوام کو امن و امان مہیا کرنے کے ساتھ یہاں ترقی کے لئے بھی اپنا کردار ادا کر رہے ہیں ابھی پچھلے دنوں کی بات ہے کہ انہوں نے کروڑ پکا میں ایک جدید فن تعمیر کا شاہکار کمپلیکس بنوایا جو اس تاریخی شہر کی طرح ایک اٹل حقیقت ہے یہ کمپلیکس رضوان خان کی عوام دوستی اور پولیس کے خلاف لوگوں میں خوف کے عنصر کو ختم کرنے کا نقطہ آغاز ہے جو ڈی ایس پی رضوان خان کی ذاتی کاوشوں کا منہ بولتا ثبوت ہے جس سے ہمیشہ نہ صرف کروڑ پکا پولیس استفادہ حاصل کرتی رہے گی بلکہ عوام بھی اس کاوش سے فیضیاب ہوتے رہیں گے اس امر پر ڈی ایس پی رضوان خان کو جس قدر بھی خراج تحسین پیش کیا جاتا رہے کم ہوگا۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں