ولی محسود کے خلاف قانونی کارروائی: خفیہ آڈیو لیک اور فرانزک آڈٹ”
کالعدم ٹی ٹی پی کے سرغنہ کیخلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ
حکومت نے کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے رہنما نور ولی محسود کے خلاف سخت قانونی کارروائی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق متعلقہ تحقیقاتی اداروں نے نور ولی کی خفیہ آڈیو لیک کا فرانزک آڈٹ کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔
فرانزک رپورٹ کے بعد ملک کے اندر اور باہر نور ولی اور گھاٹ حاجی کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ نور ولی کی افغانستان میں موجودگی اور پاکستان میں براہ راست دہشت گردی پر افغان حکومت کے خلاف احتجاج کیا جائے گا۔
اور پاکستان کے خلاف سنگین جرائم اور دہشت گردی کے مرتکب دہشت گردوں کو پاکستان کے حوالے کرنے کا مطالبہ بھی کیا جائے گا۔
گزشتہ روز ایک مبینہ آڈیو لیک ہونے کا انکشاف ہوا تھا۔
افغانستان میں ٹی ٹی پی کے سربراہ نور ولی محسود جس میں وہ پاکستان میں دہشت گردی کی ہدایات دے رہے تھے۔
مبینہ آڈیو میں احمد حسین کو ہسپتالوں ، سرکاری املاک اور سکولوں کو دھماکے سے اڑانے کی ہدایات دے رہا تھا۔
یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں