قومی ٹیم کی سلیکشن کمیٹی کے سابق رکن وہاب ریاض نے کہا ہے کہ سلیکشن کمیٹی کے ممبر کی حیثیت سے میری خدمات کا وقت ختم ہوگیا،
میں نے پاکستان کرکٹ کی بہتری کے لیے 100 فیصد دیا ہے۔
سابق چیف سلیکٹر وہاب ریاض نے سلیکشن کمیٹی سے ڈراپ ہونے کے بعد تفصیلی بیان جاری کیا
جس میں ان کا کہنا تھا کہ ان کے پاس کہنے کو بہت کچھ ہے لیکن وہ الزامات کا حصہ نہیں بننا چاہتے
انہوں نے سلیکشن کمیٹی کی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا۔ میں نے ایمانداری سے کام کیا۔
میری خدمات ختم ہوگئیں، میں نے پاکستان کرکٹ کی بہتری کے لیے 100 فیصد دیا، سلیکشن پینل کا حصہ بننا اعزاز کی بات ہے۔