پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے کہا ہے کہ اجلاس میں ڈومیسٹک کرکٹ کی بہتری پر کھلاڑیوں سے مشاورت کی گئی۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے قومی ٹیم کے سابق سینئر کھلاڑیوں سے اہم ملاقات کی
جس میں گراس روٹ لیول پر کرکٹ کی بہتری کے لیے بات چیت کی گئی۔
پی سی بی کے چیئرمین محسن نقوی نے صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج کی ملاقات میں کھلاڑیوں کی ڈومیسٹک کرکٹرز سے بات چیت ہوئی
کرکٹرز نے ڈومیسٹک سٹرکچر کو بہتر بنانے پر زور دیا اور کھلاڑیوں نے اس پر کوئی رعایت نہیں کی، آج کوچز سے نہیں ملا، کل کوچز سے ملیں گے۔