ہمیں انصاف نہیں ملنا‘، عمران خان کا بھوک ہڑتال کا عندیہ

اڈیالہ جیل میں قید سابق وزیراعظم عمران خان نے بھوک ہڑتال کا عندیہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ کل انہیں اپنی ٹیم سے ملاقات نہیں کرنے دی گئی
، ملاقات ہوتی تو اندرونی اختلافات ختم ہوجاتے۔ ان کا کہنا تھا کہ ان کی ٹیم ملاقات کے لیے آئی تھی اور وہ اڈیالہ جیل کے باہر 3 گھنٹے تک ان کا انتظار کرتے رہے۔
انہوں نے الزام لگایا کہ سپرنٹنڈنٹ نے ان سے ملاقات نہیں کی کیونکہ جیل میں بیٹھے ایک فوجی افسر نے انہیں منع کیا تھا
عمران خان کا کہنا تھا کہ آئین کے آرٹیکل 25 کے تحت مقدمات کی سماعت میں پسند ناپسند نہیں ہونی چاہیے
میں بھوک ہڑتال کرنے کے بارے میں مشورہ مانگ رہا ہوں، اگر مجھے انصاف نہ ملا تو میں بھوک ہڑتال کروں گا۔”
عمران خان کے مطابق ان کے وکلا نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی ہر بینچ میں موجودگی پر اعتراض کیا ہے،
جسٹس گلزار کی سربراہی میں 5 رکنی بینچ نے یہ بھی کہا کہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ ہمارے کیسز نہیں سن سکتے، ہمارے وکلاء کا ماننا ہے کہ ہمیں انصاف نہیں ملے گا۔ اس لیے ہمارے کیسز کو کوئی اور سنے۔