قومی کرکٹر محمد رضوان نے ٹیم میں سرجری کی حمایت کردی، ان کا کہنا تھا کہ کوئی بیمار ہو تو آپریشن کیا جاتا ہے، چیئرمین جو کچھ کریں وہ ان کا حق ہے۔
قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر محمد رضوان نے پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم ورلڈ کپ میں اچھا نہیں کھیلے،
کل جو تنقید ہوئی وہ غلط نہیں، ہم ورلڈ کپ میں بہتر کھیل سکتے تھے۔ رضوان کا مزید کہنا تھا کہ گیند اور بیٹ کے علاوہ کچھ نہیں ملتا،
محنت اور ہمت انسان کے ہاتھ میں ہوتی ہے۔
جب ہم اپنے ملک کے لیے کھیلتے ہیں تو صرف یہ سوچتے ہیں کہ ہماری حریف ٹیم کون ہے، جو لوگ تنقید نہیں کر سکتے وہ دنیا میں کچھ نہیں کر سکتے،
ہمیں یہ نہیں دیکھنا پڑتا کہ لوگ کیا کہتے ہیں، ہمیں یہ دیکھنا ہے کہ ہم کیا کر سکتے ہیں؟ اس کے لیے کرتے ہیں؟