مخصوص نشستوں کے فیصلے سے متعلق الیکشن کمیشن کی بڑی خبر: اجلاس طلب

مخصوص نشستوں کے فیصلے سے متعلق الیکشن کمیشن سے بڑی خبر آگئی
مخصوص نشستوں کے فیصلے کے حوالے سے الیکشن کمیشن سے بڑی خبر آگئی۔
رائع کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان نے مخصوص نشستوں سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد پر غور کے لیے 18 جولائی کو اجلاس طلب کر لیا ہے۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے بلائے گئے اجلاس میں سپریم کورٹ کے حکم پر عملدرآمد کے مختلف پہلوؤں پر غور کیا جائے گا،
الیکشن کمیشن کے سیکرٹری اور دیگر حکام بریفنگ دیں گے۔
یاد رہے کہ 12 جولائی کو سپریم کورٹ نے قومی اور صوبائی اسمبلیوں کی مخصوص نشستوں پر تحریک انصاف کا حق تسلیم کیا تھا
جب کہ عدالت نے پشاور ہائی کورٹ کے فیصلے اور الیکشن کمیشن کے حکم کو کالعدم قرار دیا تھا۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں