رجسٹرڈ سیاسی جماعتوں کی فہرست جاری کر دی

رجسٹرڈ سیاسی جماعتوں کی فہرست جاری کردی گئی، فہرست میں پاکستان تحریک انصاف بدستور شامل ہے،
انتخابات سے قبل استحکام پاکستان پارٹی، خادمین سندھ، پاکستان کسان لیبر پارٹی اور تحریک احساس کو الیکشن کمیشن میں رجسٹر کیا گیا تھا۔
۔ سیاسی جماعت کو الیکشن ایکٹ 2017 کے سیکشن 208، 209 (3) اور الیکشن رولز 2017 کے رول 158 (2) کے تحت کے تحت رجسٹر کیاجاتاہے
،انتخابات سے قبل نئی جماعتوں کے اندراج کے بعد الیکشن کمیشن میں رجسٹرڈ سیاسی جماعتوں کی مجموعی تعداد 172 تک جا پہنچی تھی۔
عام انتخابات سے قبل الیکشن کمیشن نے 13جماعتوں کو ڈی لسٹ کردیاتھا ،
الیکشن ایکٹ کے تحت کوئی بھی ایسی پارٹی جو الیکشن میں حصہ لینا چاہتی ہو اس کے لیے انٹرا پارٹی الیکشن کرانا بھی ضروری ہے