روس سے تیل کی درآمد جاری رکھنے اور دوطرفہ تجارت کا فروغ چاہتے ہیں، شہباز شریف

روس کے صدر ولادی میر پیوٹن کا کہنا ہے کہ توانائی، زراعت اور فوڈ سیکیورٹی کے شعبوں میں پاکستان کے ساتھ تعاون بڑھائیں گے۔
آستانہ میں وزیراعظم شہباز شریف اور روسی صدر ولادی میر پیوٹن کی ملاقات بھی ہوئی
جس میں روس سے پیٹرولیم مصنوعات کی درآمدات بڑھانے اور دوطرفہ تجارت بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔
وزیراعظم سے ملاقات میں روسی صدر کا کہنا تھا کہ پاکستان کے ساتھ تجارتی تعلقات میں بہتری آئی ہے،
توانائی، زراعت اور فوڈ سیکیورٹی کے شعبوں میں تعاون بڑھایا جائے گا۔
اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ وہ روس سے تیل کی درآمد جاری رکھنے اور دوطرفہ تجارت کو فروغ دینا چاہتے ہیں۔
شہباز شریف نے کہا، “جناب صدر، مجھے یہ کہتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ گزشتہ کئی سالوں کے دوران ہمارے دو طرفہ تعلقات میں مثبت پیش رفت ہوئی ہے
اور یہ ہمارے لیے بہت اطمینان بخش ہے۔ میں مل کر کام جاری رکھنے کا منتظر ہوں۔” ،