فون ٹیپ کرنےکی اجازت دینےکےاختیارکو لاہورہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا

حکومت کی جانب سے حساس اداروں کو فون ٹیپ کرنے کی اجازت دینے کے حق کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔
شہری فہد شبیر نے وکیل ندیم سرور کی ثالثی سے درخواست دائر کی۔
درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ حکومت پاکستان نے ایک نوٹیفکیشن کے ذریعے حساس اداروں کو لوگوں کے فون ٹیپ کرنے کی اجازت دے دی ہے
پی ٹی اے ایکٹ کی جس سیکشن کے تحت نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے اس کو تاحال پرائیویسی فریڈم کے حوالے سے حتمی شکل نہیں دی گئی۔