وفاقی حکومت نے بھی مہنگائی اور بجلی کے بلوں سے پریشان عوام پر پیٹرول بم گرادیا۔
حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا گیا ہے
جس کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 9 روپے 99 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے۔
وزارت خزانہ کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے 18 پیسے کا اضافہ ہوا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر نئی قیمت 275 روپے 60 پیسے ہوگئی
جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 283 روپے 63 پیسے ہوگئی۔
پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتیں آئندہ 15 روز تک نافد رہیں گی۔

پیٹرول کی قیمت میں 9 روپے 99 پیسے کا اضافہ، نوٹیفکیشن بھی جاری
-