محرم الحرام کے ماتمی جلوس: لاہور، کراچی، پشاور میں عزاداری کا سلسلہ

محرم-الحرام-کے-ماتمی-جلوس

9 محرم الحرام کے موقع پر ملک بھر کے چھوٹے بڑے شہروں میں ماتمی جلوس نکالے جا رہے ہیں۔
لاہور، کراچی، پشاور، کوئٹہ، راولپنڈی اور دیگر شہروں میں جلوس، مجالس اور ماتم کا سلسلہ جاری ہے۔
اس موقع پر عزاداروں کی جانب سے نوحہ خوانی اور سینے پیٹنے کا بھی انتظام کیا گیا ہے۔
سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر مختلف شہروں میں جلوس کے راستوں پر موبائل فون سروس بھی جزوی طور پر معطل ہے۔
جلوس کے راستوں پر عزاداروں کے لیے سبیل اور لنگر حسینی کے انتظامات بھی کیے گئے ہیں۔
لاہور میں 9 ویں محرم الحرام کا مرکزی جلوس پانڈو سٹریٹ اسلام پورہ سے برآمد ہوگیا
جو کہ روایتی راستوں اسلام پورہ بازار، سیکرٹریٹ اور پرانی انارکلی سے ہوتا ہوا خیمہ سادات پر اختتام پذیر ہوگا۔

یوٹیوٹ کی ویڈیو دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں